ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے عبداللہ ہال میں نئے کچن و ڈائننگ ہال کا افتتاح کیا 

 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے عبداللہ ہال میں نئے کچن و ڈائننگ ہال کا افتتاح کیا 

Sun, 08 Jul 2018 22:36:01    S.O. News Service

علی گڑھ:08/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے عبداللہ ہال میں نئے کچن و ڈائننگ ہال کا افتتاح کیا جو وحید جہاں ہاسٹل میں رہنے والی 200/طالبات کی ضروریات کی تکمیل کرے گا۔  ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون، عبداللہ ہال کی پرووسٹ پروفیسر زیبا شیریں، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر جمشید صدیقی، محکمہئ عمارات کے ممبر انچارج پروفیسر مبین بیگ، آراضی و باغات کے ممبر انچارج پروفیسر ارشاد محمود، بجلی محکمہ کے ممبر انچارج ڈاکٹر ایم ریحان، یونیورسٹی انجینئر مسٹر طارق نذیر اور دیگر افراد موجود تھے۔ 


Share: